نئی دہلی،23مئی (ایجنسی) ہندوستان -چین سرحد کے قریب ہندوستانی فضائیہ کا sukhoi-30-jet جیٹ سخوئی لاپتہ ہو گیا ہے. طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے. کہا جا رہا ہے کہ ریڈار سے رابطہ ٹوٹنے کے بعد ہوائی جہاز لاپتہ ہو گیا.
اس طیارے نے آسام کے تیج پور ائیر
بیس سے صبح 10.30 بجے پرواز بھری تھی لیکن 11 بجے کے بعد اس کا ریڈیو اور ریڈار رابطہ ٹوٹ گیا.
یہ طیارہ آخری بار تیج پور سے 60 کلومیٹر شمال میں دیکھا گیا تھا. فضائیہ نے لاپتہ طیارے کی تلاشی کی مہم شروع کر دی ہے لیکن ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے. فضائیہ میں قریب 240 سخوئی طیارے ہیں. اب تک آٹھ سخوئی حادثے کے شکار ہو چکے ہیں.